راہل گاندھی کی رکنیت ختم کئے جانے کے خلاف عظیم اتحاد کے لیڈران کالی پٹی باندھ کر پہنچے اسمبلی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th March

پٹنہ ، 27 مارچ:راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کئے جانے کے معاملے پر پیر کے روزعظیم اتحاد نے اسمبلی کے باہر اور اندر احتجاج شروع کر دیا ہے۔عظیم اتحاد کے تمام ممبران اسمبلی سیاہ پٹی باندھ کر ایوان میں پہنچے تھے۔ اس دوران جب وقفہ سوالات شروع ہوا تو حکمراں جماعت کے ایک رکن اسمبلی نے ایوان میں اپنے سوالات کے جواب حکومت کی جانب سے نہ ملنے کی شکایت کی۔ اس کے بعد اسپیکر اودھ بہاری چودھری کی طرف سے جو جواب آیا وہ بہت دلچسپ تھا۔ جے ڈی یو ایم ایل اے نے کہا کہ ان کے سوالوں کا ابھی تک حکومت کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا ہے، اس کے بعد اسپیکر نے کہا کہ ا?پ سوال کا جواب کہاں سے دیکھیں گے، ا?پ مظاہرے میں مصروف تھے۔ آپ نے دوڑ بھاگ میں تھوڑا دیکھ لیتے کہ اسمبلی پیچھے ہی ہے۔ آپ لوگ تو خود اپنے ہی دھرنا کی وجہ س اپنے سوالوں کا جواب نہیں لے پائیں۔ اس سے قبل کانگریس ایم ایل اے شکیل احمد خان نے بھی ایسا ہی معاملہ اٹھایا تھا۔ جس کے جواب میںا سپیکر نے کہا کہ آپ کے سوال کا جواب ا? گیا ہے ، ا?پ سپلیمنٹری پوچھ لیں۔ اس پر کانگریس ایم ایل اے نے کہا کہ جواب کو ایک بار پڑھ لینا چاہیے ، کیونکہ وہ اسے آن لائن نہیں دیکھ سکتے تھے۔ بس کیا تھا؟
اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ جس شکل میں ہیں ، فطری ہے کہ آپ نے جواب نہیں دیکھا ہوگا۔ ایک طرح سے اسپیکر نے لباس پر طنز کیا۔ پھر کہا کہ وزیر صاحب نے یہ جوابات نہیں دیکھے ، آپ پڑھ لیں۔ اسپیکر کے حکم کے بعد وزیر خزانہ وجے چودھری نے جواب پڑھ کر سنایا۔