Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15th March
لاہور،15مارچ : لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں آج صبح سے ایک بار پھر جاری ہیں۔گرفتاری کے دوران جاری آپریشن کے دوران عمران خان کارکنان سے ملنے باہر آ گئے۔اس موقع پر چہرے پر ماسک لگائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنان سے گفتگو بھی کی۔لاہور کے زمان پارک کے قریب ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر مبینہ طور پر پیٹرول بم پھینکے جانے سے پھٹا ہے۔زمان پارک کے باہر پیٹرول بم پھینکے جانے سے گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔ادھر زمان پارک کے باہر سے پی ٹی ا?ئی کے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد پولیس ان گرفتار کارکنوں کو قیدی وین میں ڈال کر لے گئی۔آج پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی زمان پارک پہنچی۔پولیس کے تازہ دم دستے اور پی ٹی آئی کارکن صبح سویرے ہی ا?منے سامنے آ گئے، تحریکِ انصا ف کے کارکنوں نے پولیس کے ساتھ رینجرز پر بھی پتھرائوکیا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھرائوسے ایک رینجرز اہل کار بھی زخمی ہو گیا۔لاہورکے زمان پارک کے باہر پی ٹی ا?ئی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ایک بار پھر آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 54 پولیس اہلکار، 1 رینجرز اہلکار اور 8 شہری بھی شامل ہیں۔اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ 51 پولیس اہلکار سروسز اسپتال اور 3 میو اسپتال لائے گئے۔پولیس نے صبح سویرے 3 اطراف دھرم پورہ، مال روڈ اور سْندر داس روڈ سے زمان پارک کی جانب پیش قدمی کی۔پولیس گیٹ نمبر 1 پر پہنچی تاہم پی ٹی ا?ئی کارکنوں کے پتھرائواور حملوں کے بعد پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔مظاہرین نے پولیس کی واٹر کینن جلا دی، پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا، ٹریفک وارڈنز کی موٹر سائیکلیں جلا دیں۔ریسکیو 1122 کا فائر ٹینڈر آگ بجھانے پہنچا تو کارکنوں نے اسے بھی آگ لگا دی۔پولیس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، پانی کی توپ سے دھلائی کی۔پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھرائوکیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے۔پولیس نے شیلنگ کی جس کے دوران کچھ شیل عمران خان کے گھر کے اندر بھی گرے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مال روڈپر توڑ پھوڑ کی، فینسی لائٹیں توڑ دیں، جنگلے اکھاڑ دیے، فٹ پاتھ پر لگی ٹف ٹائلیں توڑ کر پولیس پر پتھراو? کیا، جھڑپوں کے بعد مال روڈ کلیئر کرا دیا گیا۔پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 15 سے زائد کارکنان گرفتار کر لیے گئے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی ا?ئی کے استثنیٰ کی دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری بحال کر دیے تھے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ 18 مارچ کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، پولیس کا کام ہے کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کرے۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کر دی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی ا?ئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری بحال ہو گئے تھے۔

