Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 March
پٹنہ :03مارچ (ایجنسی )سابق ممبر پارلیمنٹ مینا سنگھ نے آج جنتا دل یو سے استعفیٰ دے دیا۔ پٹنہ کے ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کرتےہوئے مینا سنگھ نے کہا کہ میں کبھی پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتی تھی لیکن جنتا دل یو نے آر جے ڈی سے سمجھوتہ کر کے پارٹی کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو کو اپنا وارث قرار دے دیا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ آر جے ڈی کے ساتھ سمجھوتہ سے بہار کے عوام میں ایک بار پھر سے جنگل راج کا ڈر ستانے لگا ہے۔ ایسے میں جے ڈی یو کے ساتھ میرا رہنا ناانصافی ہوتا ۔ میناسنگھ نے کہا کہ میرے شوہر اجیت کمار سنگھ کانگریس میں تھے لیکن بہار کو جنگل راج سے نجات دلانے کی لڑائی میں وہ نتیش کمار کے ساتھ چلے گئے۔