سعودی ڈاکٹروں کی مہارت، امریکا میں منعقدہ طبی مقابلے میں سعودی عرب پہلے نمبر پر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th March

ریاض،6مارچ: سعودی عرب نے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں فیلو شپ ڈاکٹروں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ مقابلہ امریکا کے شہر لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں منعقد ہوا۔مقابلے میں مملکت کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹروں ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال سے ڈاکٹر ابراہیم الحربی، ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال سے محمد الحسن اور ریاض کے ملٹری اسپتال سے احمد الحیضل نے کی۔ مقابلے میں شریک ڈاکٹروں کے درمیان یہ مقابلہ ان کی طبی مہارتوں کے پوائنٹس کی شکل میں طبی معلومات کی بنیاد پر ہوا جس میں سعودی ڈاکٹروں نے شاندار کار کردگی دکھاتے ہوئے مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔درایں اثناء￿ سعودی عرب میں میڈیکل سوسائٹی کے نمائندے، شاہ سعود یونیورسٹی کے شعبہ ’آرٹیریل کیتھیٹرائزیشن اینڈ والوز‘ کے پروفیسر ڈاکٹر اور نیشل گارڈ اسپتال کے سینیر کنسلٹنٹ نیشنل گارڈ ڈاکٹر محمد البارقی نے کہا کہ امریکا میں مقابلے میں فتح امراض قلب کے ماہرین کی فتح ہے۔ یہ تیسری بار امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنسوں میں ہونے والا مقابلہ ہے جس میں سعودی عرب کے ڈاکٹروں نے اپنی علمی اور پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت پیش کیا ہے۔البارقی نے مصر اور دبئی میں سوسائٹی کی کانفرنس میں مسلسل دو بار مقابلے میں سعودی عرب کی سابقہ فتح کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ سعودی پروگراموں، تربیت کی طاقت اور سعودی عرب میں طبی تعلیم کی اعلیٰ سطح کی عکاسی کرتا ہے۔