سوامی دیانند سرسوتی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ: ہتیش-تنشک کی بدولت آتمارام سناتن دھرم کالج نے جیت درج کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March

نئی دہلی، 24 مارچ : ہتیش (42 رن) اور تنشک ورما (5 وکٹ) کی شاندار اسکور کی بدولت آتمارام سناتن دھرم کالج نے پہلے سوامی دیانند سرسوتی ڈے نائٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہاراجہ اگرسین کالج کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ ہندو کالج کے ڈاکٹر جئے اندر پال اور پی جی ڈی اے وی کالج کے ڈاکٹر پون ڈباس نے ہتیش کو دیا۔ پی جی ڈی اے وی کالج گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہاراجہ اگرسین کالج کی ٹیم 15.1 اوور میں 90 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ گروت نے 28 رن بنائے۔ تنشک ورما نے 22 رن پر 5 اور یوراج نے 15 رن پر 3 وکٹ لئے۔ جواب میں آتمارام سناتن دھرم کالج نے ہتیش کی 42 رن کی اننگ کی بدولت 17 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رن بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔