Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 March
نئی دہلی،3مارچ(اے یو ایس)کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو صحت کے خراب ہونے کی وجہ سے دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے سینے میں انفیکشن ہے۔حالانکہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے، اسپتال نے بتایا کہ سونیا گاندھی کا علاج ڈاکٹر اروپ باسو، سینئر کنسلٹنٹ، شعبہ چیسٹ میڈیسن اور ان کی ٹیم کر رہی ہے۔ 2 مارچ کو انہیں بخار کی شکایت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا علاج مسلسل جاری ہے اور ان کی حالت اب مستحکم ہے۔