سون ندی میں نہاتے وقت ایک ہی خاندان کے 4 بچے ڈوبے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15th March

پٹنہ، 15 مارچ :ریاست کے بھوجپور ضلع کے عظیم ا?باد تھانہ علاقے کے تحت نور پور گاو?ں کے قریب بدھ کو سون ندی میں نہانے گئے چار بچے ڈوب گئے۔ جبکہ دو دیگر بچوں نے تیر کرکے اپنی جان بچائی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ندی میں نہاتے وقت ایک بھائی گہرے پانی میں چلا گیا تو دوسرے بھائی نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ اس طرح ایک کے بعد ایک سب گہرے پانی میں چلے گئے جس میں ڈوبنے سے چار بچوں کی موت ہوگئی۔ گاو?ں والوں کی مدد سے چاروں بچوں کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں۔ تمام بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور ان کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔خبر کے پھیلتے ہی گاو?ں میں کہرام مچ گیا۔ لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈوبنے والے چار بچوں کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال ا?را لائی گئی ہیں۔ مرنے والے بچوں کی شناخت روہت کمار (9)، شبھم ٹھاکر (10)، روہت (8) اور امت کمار (12) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تمام بچے نور پور گاو?ں کے رہنے والے تھے۔