سپریم کورٹ نے بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کو مزید معاوضہ کی درخوا ست ردکی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

نئی دہلی ،14مارچ: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی اس درخواست کو رد کردیا جس میں انہوں نے استعدعا کی تھی کہ بھوپال گیس سانحہ کے سلسلے میں یونین کاربائٹ کمپنی سے مزید معاوضہ حاصل کرے۔ اس گیس سانحہ میں تین ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے اور ہزاروںمہلک بیماروں میں مبتلا ہوئے۔ مرکزی سرکار نے استعدا کی تھی یونین کاربائٹ کمپنی کے خلاف کیس پھر سے کھولا جائے ے اور اس سے مزید 7844کروڑ روپئے بیحثیت معاوضہ حاصل کیا جائے۔ مرکزی سرکار نے یہ بھی کہا کہ جب اس کمپنی کے ساتھ معاوضے کا سمجھوتہ ہوا سو قت جو گیس لیک سے جو جانی ومالی نقصان ہوااس کی بھرپائی نہیں ہوسکتی تھی ۔ لیکن 5کنی بنچ نے کہا کہ اس مسئلے کو پھر سے نہیں کھولا جاسکتا ہے کیونکہ 20سال تک حکومت نے کوئی قدم ہی نہیں اٹھا یا اور اس کیس کو دوبارہ کیوں کھولا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ریزروبینک میں جو 50کروڑ روپئے جو پڑا ہے۔ اس کو متاثرین میں معاوضے کے طو رپردیں۔ حکومت نے جو دلیل پیش کی اس میں کوئی دم نہیں ہے۔ اور نہ جوازیت ۔ اس سے پہلے عدالت نے حکومت سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے طو رپر متاثرین کو معاوضہ دیں ۔ یونین کاربائٹ کو دائوکیمیکل کمپنی نے خریدا ہے او راس نے بھی 715کروڑ روپئے متاثرین کو دیئے۔