سیری اے: اے میلان کی جیت کا سلسلہ رک گیا، میچ 1-1 سے ڈرا ہوا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

روم،14مارچ: اے سی میلان کو اپنی شاندار فارم پر بریک لگانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ سیری اے میں سالرنیتانا نے میلان کو ڈرا کھیلنے پر مجبورکر دیا ۔ میچ 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔ گذشتہ ہفتے یوئیفاچیمپئنز لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کو شکست دینے کے بعداے سی میلان پیر کے میچ میں بغیر کسی اطالوی کھلاڑی کے اپنی ابتدائی لائن اپ میںمیدان میں اتری۔اپنے ہوم گراونڈ پرکھیل رہی اے سی میلان کی ٹیم شروع سے ہی جارحانہ تھی اور اس نے کئی مواقع پیدا کیے لیکن 45ویں منٹ تک ٹیم حریف کے قلعے کو گھسنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اولیور گیروڈ نے اسماعیل بن نصر کے کارنر سے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد سالرنیتانا نے ایک گھنٹے کے اندر اس وقت برابری کی جب ڈوماگوج بریڈریچ نے بائیں جانب سے گول کیا۔انتونیو کینڈریوا کے شاندار شاٹ نے انہیں قریبی رینج سے موقع فراہم کیا۔اس ڈرا کے بعد میلان اب 48 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ سالرنیتانا 26 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہے۔