سیسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت آج

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 March

نئی دہلی :03مارچ (ایجنسی )عام آدمی پارٹی رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا نے راوز ایونیو کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی ہے۔ منیش سیسودیا نے سپریم کورٹ کی صلاح پر نچلی عدالت میں ضمانت کی عرضی دائر کی ہے۔ ان کی عرضی پر کل سنیچر کو سماعت ہوگی ۔ سنیچر کو ہی منیش سیسودیا کی 5دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ ختم ہورہی ہے۔ کل ہی انہیں راوز ایونیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے منیش سیسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکارکردیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں راحت پانے کیلئے ہائی کورٹ میں جانا چاہئے۔