سیمنٹ سے لدا ٹریکٹر پلٹنے سے ڈرائیور کی دب کر ہوئی موت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 22nd March

دلسنگھ سرائے سمستی پور:مورخہ 22/مارچ (محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے ودیا پتی نگر تھانہ علاقہ کے ہرپور بوچہا گاؤں واقع چترا ریلوے گمتی کے قریب بدھ کی صبح سیمنٹ سے بھرا ٹریکٹر پلٹنے سے ڈرائیور دب کر ہلاک ہو گیا۔مہلوک ڈرائیور کی شناخت کرپوری گرام کے امر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح کرپوری گرام کے باگھی گاؤں کا رہنے والا گجر سنگھ اپنی دکان سے ٹریکٹر پر سیمنٹ لوڈ کرنے کے بعد ڈرائیور امر کو سمری گاؤں کے لئے روانہ کیا لیکن مذکورہ مقام پر توازن کھونے کے باعث ٹریکٹر الٹ گیا۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور پھر مقامی لوگوں کی مدد سے ٹریکٹر میں پھنسے ڈرائیور کو باہر نکالا گیا تاہم اس وقت تک وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔واقعے کی وجہ اوور لوڈنگ بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر اور ٹرالی کو اپنے قبضے میں لے کر مزید کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا۔اس سلسلے میں ایس ایچ او پرسنجے کمار نے بتایا کہ چوکیدار کے ذریعہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجکر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔