شراب گھوٹالے معاملے میںکویتا سے تفتیش جاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th March

نئی دہلی ،11مارچ:تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی بیٹی محترمہ کے کویتا آج دہلی شراب گھوٹالے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آفس راسٹریہ سمیتی گئی۔ جہاں ان کو طلب کیاگیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس گھوٹالے میں کروڑو ں روپے کمائے ہیںوہ آج11بجے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچیں اوران سے پوچھ تاچھ شروع ہوئی۔ اس موقع پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی خاتون افسر بھی موجود تھی تفتیش کے دوران اپنے موبائل فون کو تباہ وبرباد کرنے کے بارے میں بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔تلنگانہ حکومت کے کئی وزراء اور کویتا کے بھائی بھی دہلی پہنچ گئے ہیں اور اس کے علاوہ ان کے کئی وکیل بھی وہاں پر موجود تھے۔محترمہ کے کویتا کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جانے سے پہلے ایک اور ملزم ارون پلائی نے اپنا بیان تبدیل کیا اور کہا کہ مجھے دبائو کے تحت ایسا بیان دینے کے لئے کہاگیا۔ گھوٹالے معاملے میں پہلے ہی منیش ششودیا جیل میں بند ہیں۔ کویتا کے بارے میں یہ الزام ہے کہ اس نے بیعنامی طریقے سے گھوٹالے میں ملوث ہے۔