Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st March
جو لوگ خلوص اور للّہیت کے ساتھ کام کرتے ہیںانہیں اس دنیا میں بھی انعام ملتا ہے اور ان شاء اللہ وہ آخرت میں بھی وہ اجرِ عظیم کے مستحق ہوں گے: پروفیسرعبد الحمید فاضلی
(علی گڑھ۲۱؍ماچ)
شعبۂ اسلامک اسٹڈیز اے ایم یو کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بہ عنوان ’ سائنس و ٹیکنالوجی کے ارتقاء میں مسلم خواتین کی حصہ داری‘ کے موقع پر محمد بدر الزماں خان اور محمد ناظر کو مہمانِ خصوصی محترمہ ڈاکٹر حمیدہ طارق (اہلیہ محترم شیخ الجامعہ پروفیسر طارق منصور صاحب) کے دستِ مبارک سے اعزاز سے نوازا گیا جس کے لئے تمام کارکنانِ شعبہ نے صدرِ شعبہ پروفیسر عبدالحمید فاضلی کی تعریف و توصیف کی۔ اس موقع پر پروفیسر فاضلی نے مذکورہ کارکنان کے پُرخلوص تعاون اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے پر حوصلہ افزا کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خلوص اور للّہیت کے ساتھ کام کرتے ہیںاُنہیں اِس دنیا میں بھی انعام ملتا ہے اور ان شاء اللہ وہ آخرت میں بھی اجرِ عظیم کے مستحق ہوں گے۔اس موقع پر شعبہ کی لائبریری کے انچارج انیس سیوانی نے اپنے انعام یافتہ ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر شعبہ کا شکریہ ادا کیا جن کے چارج لینے کے بعد یہ شعبہ ہمہ جہتی ترقی کر رہا ہے۔
محمد بدر الزماں خان اور محمد ناظر نے حوصلہ افزا انعامات کی حصولیابی پر شعبہ کے صدر پروفیسر عبدالحمید فاضلی، کنوینر سیمینارڈاکٹر بلال احمد کُٹّی ،ڈاکٹر اعجاز احمد ، دیگر اساتذہ اور ساتھی کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔