صدر کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت16مارچ کو

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th March

اسلام آباد ،11مارچ:پاکستان کے صدر عارف علوی کی نا اہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی۔جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کے لئے 16مارچ کا دن معین کیا ہے۔ درخواست میں کہاگیا کہ قانون کے 62ویں شق کے تحت عارف علوی کونااہل قرار دیا جائے۔ یہ درخواست ظہور فیصل نے داخل کی ہے۔ جب عمران خان کی حکومت کو ووٹ کے ذریعہ بے دخل کردیاگیا تو اس وقت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اس ووٹ کو غیر قانونی قرار دیا۔اورقومی اسمبلی کو برخاست کیا اور صدر نے اس کے فیصلے پر اپنی مہر لگائی۔ حالانکہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا۔ صدر پر الزام ہے کہ وہ اپنے عہدے کا تقدس نہیں کرتے بلکہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کی طرح کام کرتے ہیں جس سے عہدے کی ساخت خراب ہوگئی ہے۔ جب نئے فوجی سربراہ کی تقررری کا معاملہ سامنے آیا تو وہ خود جا کر عمران خان سے ملے تاکہ ان سے مشورہ کریں ۔ اس پر بھی عارف علوی کی نکتہ چینی ہوئی۔ صدر کے بارے میں یہ بھی شکایت ہے کہ اس نے خیبر پختونخوا میں الیکشن کرنے کی تاریخ دی جو ذمہ داری وہاں کے گورنر کی تھی اور یہاں بھی اس کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ اب دیکھنا ہے کہ بینچ اس مسئلے پر کیا رویہ اپنائے گا۔ اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی تو پاکستان مزید آئینی بحران کا شکار ہوجائے گا پاکستان میں پہلے سے ہی سیاسی انتشار ہے یہاں تک کہ سپری کورٹ کے جج بھی ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں ان حالات میں صدر پر مقدمہ چلنا حالات مزید سنگین بن گئے۔