صدقہ فطر فی کس 65روپئے ادا کریں:ادارۂ شرعیہ

پٹنہ26مارچ
مرکزی ادارۂ شرعیہ کے مہتمم مولاناسید احمد رضا نے پریس اعلانیہ میں کہا ہے کہ پٹنہ اور اس کے مضافات کے مسلمان صدقۂ فطر فی کس 65(پینسٹھ)روپئے اداکریں۔ انہوں نےکہا کہ رمضان المبارک کا موسم خیر چل رہا ہے جس میں رزق بڑھادیاجاتا ہے۔ اجروثواب کئی گنا کردیا جاتا ہے۔ زکوٰۃ وصدقات کے ساتھ صدقہ فطر کی ادائیگی بھی لازم ہے۔ حدیث کی روشنی میں نصف صاع گیہوں جو ہمارے بزرگوں کے قول کے مطابق 2کیلو پینتالیس گرام وزن ہے۔ جس کی مجموعی قیمت عمدہ کوالیٹی کے حساب سے 65 روپئے ہے، ادا کریں۔ اہل ثروت حضرات ذمہ دار علماء سے رابطہ کرکے کھجور، منقی، کشمش ایک صاع وزن کے حساب سے اجناس یا اس کی قیمت دے کر ادا کرسکتے ہیں۔