ضلع کانگریس کمیٹی کےذریعہ اسٹیشن چوک پر وزیر اعظم کا پتلا نظر آتش کیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March

بھاگلپور(منہاج عالم)اڈانی گروپ کی جانچ کے لئے جی پی سی کی تشکیل کے مطالبہ کو لیکر ضلع کانگریس کمیٹی بھاگلپور کے صدر انجنئر پرویز جمال کی قیادت میں اسٹیشن چوک پرمرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف کانگریسیوں کےذریعہ احتجاجی مظاہرہ کر  وزیر اعظم کا پتلا نظر آتش کیا گیا  اور مرکزی سرکار کے خلاف نعرے لگائے گئے .ضلع صدر پرویز جمال نے کہا کہ مرکزی سرکار کے اڑیل رویہ کی وجہ کر پارلیمنٹ نہیں چل رہا ہے .انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ دیکھا جارہا ہے کہ خود سنٹرل میں بیٹھی سرکار پارلمینٹ نہیں چلنے دینا چاہتی جبکہ راہل گاندھی پارلمینٹ میں اپنی بات رکھنے کے لئے سبھاپتی کو خط  دے چکے ہیں .راہل گاندھی کو بے وجہ گجرات کے  سورت و دیگر جگہوں پر ای ڈی کے ذریعہ بلاک پریشان کیا جارہا ہے جو مرکزی حکومت کی یہ  سازش ہے اس موقع پر محمد اختر حسین مظفر احمد انامیکا شرما عمبر امام پرشانت بنرجی بم بم پریت گردھر رائے پرمود منڈل محمد شاکر شرف الدین شہنواز خان پریم یادو شمشیر محمد فیاض سنیل کمار سنگھ وغیرہ سمیت کانگریسی کارکنان موجود تھے .