عبداللہ شفیق مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا انوکھا ریکارڈ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th March

شارجہ ، 27مارچ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نا پسندیدہ ریکارڈ بنا دیا، عبداللّٰہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے۔عبداللّٰہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے، کم بیک کے بعد افغانستان کیخلاف وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل تین اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ محمد حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔