Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March
لاہور،5مارچ: سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے رہنما عمران خان کی گرفتاری قریب نظر آرہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی بھاری تعدادنے ان کو رہائش گاہ زمان پارک کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ لیکن عمران خان کے حمایتوں نے انہیں اندر جانے سے روکا ہے اسلام آباد پولیس کی سربراہی میں پولیس انہیں گرنے کے لئے پہنچی ہے۔ ایس پی رہنا حسین طاہر نے کہا کہ جب ہم عمران خان کے گھر میں داخل ہوئے تو وہاں موجود نہیں تھے۔ پولیس نے کہا کہ وہ اپنی کارروائی عدالتی حکم کے مطابق کررہی ہے اور ا س حکم کی تکمیل میں روکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی ۔ قانون سب کے لئے برابرہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ عمران خان کولاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جائیگا ۔ پچھلے ہفتے اسلام آباد سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا ۔ حالانکہ عمران خان دوسرے کیسوں کے سلسلے میں عدالت میں حاضر ہوئے لیکن اس کیس میں ان کے وکیل حاضر رہے اور متعلقہ جج سے درخواست کی کہ وہ ان کو حاضری سے مستثنا کریں۔ اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو اس سے حالات کشیدہ ہوجائیں گے انہو ںنے تمام پارٹی ورکروں کو ہدایت دی کہ وہ زمان پارک پہنچیں۔