عمران خان کے رہائش گاہ پر پولیس کا دھاوا ،سینکڑوں کارکن گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March

لاہور،18مارچ :سابق وزیراعظم عمران خان کے زمان پارک رہائش گاہ میں آج پولیس نے تلاشی لی اور وہاں سے کچھ دستاویز بھی حاصل کئے اور اس آپریشن کے دوران پولیس نے پٹرول بم بنانے والی بوتلیں بھی قبضے میں لی ہیں۔ زمان پارک کا آپریشن ابھی جاری ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنو ں پر لاٹھی چارج کیا جا رہے جب کہ بھاری تعداد میں لوگوںکو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس عمران خان کے گھر کا دروازہ تو ڑ دیااور وہاں پر موجود جو کارکنان ہیں ان پر لاٹھی چارج کیا گیا ۔ پنجاب کے وزیراعلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ یہ طے پا یا گیا تھا کہ تشدد کے ذمہ دار مطلوبہ افراد کے گرفتاری کے ورانٹ کو تکمیل کے لئے پارٹی پوری تعاون کرے گی پولیس پتھرائومیں ملوث افراد کو گرفتا رکررہی اور اس علاقے کو لوگوںکو کے پہنچ سے باہر رکھا گیا ہے یہ آپریشن ایک گھنٹے تک رہا اوراسے مکمل کیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں کا یہ بھی دعوی ہے کہ عمران خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی ہے یہ آپریشن عمران خان کی غیر موجودگی میں کیا گیا جب وہ توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں اسلام آباد کی عدالت پہنچے تھے۔ان کے گھر کے دروازے کو کیرن کی مددسے توڑ گیا ۔ پہلے کارکنان نے پولیس پر پتھرائوکیا اور شدید مزحمت کیا ۔ پولیس بھی پوری تیاری کے ساتھ آئے تھی پولیس بکتر بند گاڑیاں سے آئے تھے یہ بھی پتہ چلا کہ کہ زمان پارک آپریشن میں دس ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ اس دوران پولیس کے عمران خان کے رہائش گاہ کے عقبی حصے کی تلاشی بھی لی زمان پارک میں آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپوں کو بھی ہٹانا شروع کردیا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ زمان پارک میں عمران خان کے رہائش گاہ کے آس پاس ڈنڈہ کارکن موجود تھے ۔ آپریشن کے دوران زمان پارک میں عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی پہنچ گئی ان کا کہنا ہے کہ گھر میں عورتوں اور بچوں کے سوا کوئی نہیں ہے۔ آپریشن شروع ہونے سے پہلے پنجاب پولیس نے دفعہ 144کا اعلان کیا ہے اورلوگوں سے کہا گیا کہ وہ منتشر ہوجائیں۔