لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے علیحدگی پسندوں کا احتجاج

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST March

لندن، 31 مارچ:برطانیہ کے دارالحکومت لندن واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر کل (جمعرات) سخت حفاظتی انتظامات کے تمام دعووں کی اس وقت پول کھل گئی جب کچھ علیحدگی پسندوں نے احتجاج کیا۔ ان کے ہاتھوں میں خالصتان اور کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں کی حمایت میں بینرز تھے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنیبیریکیڈکے پاس روک دیا گیا۔ پچھلے کچھ دنوں میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ میں کچھ علیحدگی پسند ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ انہیں زیادہ حمایت حاصل نہیں ہو رہی ہے لیکن غیر ملکی سرزمین پر بھارت مخالف مظاہروں کی وجہ سے وہ اسے بین الاقوامی بحث میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔