مدرسہ تقویت الایمان کے وفد نے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبدالسلام انصاری کو مبارکباد دی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th March

مظفرپور 04 ماررچ (اسلم رحمانی) مدرسہ تقویت الایمان بشنپور ٹی پی کانٹی مظفرپور کے منتظمہ سیکریٹری مطیع  الرحمن کی قیادت میں مدرسہ کےاساتذہ کے ایک وفد نے مدرسہ بورڈ کے کار گذار چئیر مین  عبدالسلام انصاری کو گلدستہ و پھولوں کا مالا پہناکر  پر جوش استقبال کیا اور مبارک باد پیش کی اور مدرسہ بورڈ کہ التواء میں پڑے کاموں کو پورا کرنے کی بھی گذارش کی، مطیع الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین عبدالسلام انصاری کے ساتھ یہ ملاقات نہایت خوشگوار رہی ، کانٹی حلقہ کے ضلع پارشد محمد رضوان  نے کہا ہے کہ امید ہے م چیئرمین مین عبدالسلام انصاری کا مدرسہ بورڈ کی ذمہ داری سنبھالنا قوم وملت کے لۓ کار آمد ثابت ہوگی۔ اس موقع پر چیئرمین نے التوا میں پڑے کاموں کو پورا کرنے کا یقین دلایا مزید کہا کہ مدرسہ بورڈ کو ہر طرح کی سیاست و کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، تعلیم وتعلم کے ساتھ ملازمین کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ قریب چار ہزار مدارس و بیس لاکھ سے زائد طالب علموں کے مستقبل کو تابناک بنانے کی سمت میں کام کروں گا اور بورڈ کی شناخت کو ملک کا ایک معیاری تعلیمی ادارہ بناؤں گا جو پورے ملک میں ایک مثالی ادارہ ہوگا ، تنظیم کے ذمہ داروں نے کہا کہ لمبے انتظار کے بعد آخر کار بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ پر ہو گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن جناب عبدالسلام انصاری کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ انہیں وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر کے حکم سے جوائنٹ سیکریٹری کے مکتوب نمبر 182 بمطابق 22 فروری 2023 کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار کے علاوہ چیئرمین بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا مالی و غیر مالی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ عبدالسلام انصاری ایک اچھے اڈمنیشٹریٹر اور اردو کے بے لوث خادم ہونے کے ساتھ ہی وہ قوم پرست افسر ہیں اس لئے ریاست کے مسلمانوں میں ان کے چیئرمین بننے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی قیادت پر انہیں پورا اعتماد ہے ، اسکی تائید مدرسہ تقویت الایمان کے تمام اساتذہ جیسے صدر مدرس حافظ محمد اسلم اصلاحی ، ضلعی جمعیت اہلحدیث مظفرپور کے ناظم مظفر شفیع اصلاحی ، و حافظ پرویز عالم ، ماسٹر محمد جاوید ، ماسٹر محمد ممتاز نے وغیرہ نے بھی کی۔