مصرمیں گدھوں کو ذبح کرکے ان کے جگرنکالے جانے کے واقعے پرخوف و ہراس

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

قاہرہ ،17مارچ:مصر میں گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ایک نیا مشکوک واقعہ سامنے آیا ہے۔غربیہ گورنری کے ضلع قطور میں منوف لوکلٹی بینک کے اندر سے لوگوں کو گدھے کی 25 کھالیں اور جگر نکالے گئے گدھے ملے۔ شہریوں کو اس وقت پتا چلا جب علاقے میں مردار کی بد بْوپھیلی۔ اس واقعے کے بعد آس پاس کے دیہات کے مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی۔”قاہرہ 24″ ویب سائٹ کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی لوگوں کو گدھوں کی کھال ملی تو متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے ضروری اقدامات کرنے کے لیے آگاہ کردیا گیا۔یہ واقعہ غربیہ گورنری میں چند مہینوں میں اپنی نوعیت کا 11 واں واقعہ کا ہے۔ایک ماہ قبل مرکز طنطا کے گاؤں محلہ مرحوم کے لوگوں کو شوپر نالے کے کنارے 10 ذبح شدہ اور کھال والے گدھے ملے تھے۔گذشتہ سال سوشل میڈیا پر قاہرہ کے جنوب میں واقع منیا گورنری کے ایک شہر میں ذبح کیے گئے اور کھال والے گدھوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ اس سے پہلے قاہرہ کے شمال میں بحیرہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ ایک گروہ گدھوں کو ذبح کرنے او ان کی کھال اور گوشت کا کاروبار کرنے کیالزام میں گرفتار کیا تھا۔مصری حکام کئی ایسے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو گدھوں کو ذبح کرنے اور ان کی کھال اتارنے اور ان کا گوشت فیوم، منیا، بحیرہ، غربیہ اور سوہاج کی گورنریوں میں فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔