Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March
مظفر پور، 5 مارچ:مظفر پور میں اتوار کی صبح ایک 20 سالہ نوجوان کو جے سی بی نے کچل دیا۔ اس سے اس کی موت ہوگئی۔ نوجوان کے دوستوں نے ہنگامہ کیا تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ اس سے ناراض اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ سمجھانے گئی پولیس پر حملہ کر دیا۔ حملے میں صدر تھانہ پولیس کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ سڑک پر مسافروں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سڑک جام کر کے ہنگامہ کر رہے ہیں۔ واقعہ شہر کے برہم پورہ تھانہ علاقہ کے مہیش بابو چوک کا ہے۔ جورن چھپرہ واقع مائی استھان رہائشی محمد تبارک (20) صبح اپنی اسکوٹی سے کوچنگ سے لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران املی چٹی میں جے سی بی نے اسے کچل دیا۔ جے سی بی چھوڑ کر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ لوگ زخمی حالت میں نوجوان کو پرائیویٹ اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد اس کے کچھ دوست غصے میں ا?گئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ مشتعل لوگوں کا الزام ہے کہ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ اس میں نصف درجن نوجوان زخمی ہوئے۔ کسی کے چہرے پر چوٹ ا?ئی تو کسی کے پیر میں۔ لاٹھیاں مارنے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے۔ لوگوں نے ٹائر جلا کر آگ لگادی۔ پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
دوسری جانب برہم پورہ اور صدر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مشتعل لوگوں نے پولیس پر بھی حملہ کیا۔ جس میں صدر تھانے کی گاڑی کی ونڈ وشیلڈ ٹوٹ گئی۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ہنگامہ کرنے والے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ تحقیقات کے بعد قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

