معروف کامیڈین ستیش کوشک کا66 سال کی عمر میں انتقال

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th March

ممبئی ،9مارچ:بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر، ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور کامیڈین ستیش کوشک کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے 66 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ ایکٹر انوپم کھیر نے ان کے دیہانت کی خبر شیئر کی ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ اب ستیش کوشک اس دنیا میں نہیں رہے۔ ستیش کوشک کے اچانک انتقال سیانٹرٹنمنٹ کی دنیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ فینس بھی حیران ہیں۔پوری انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہیں گزشتہ دنوں او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی رکول پریت سنگھ کی فلم ’چھتری والی‘ میں دیکھا گیا تھا۔ ستیش کوشک پردے پر اکثر کامیڈی رول میں نظر آتے تھے۔ اکثر سب کو ہنساتے رہنے والے ستیش کوشک اپنی زندگی میں ایک بہت بڑے غم سے نبردآزما تھے، جس سے ابھرنیمیں انہیں سالوں لگے۔حال ہی میں اداکار نے سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں شیئر کی تھیں، جن میں وہ بالی ووڈ اسٹارس کے ساتھ ہولی کا لطف اٹھاتے نظر آرہے تھے۔ اب اچانک ان کی موت کی خبر نے ان کے فینس کو مایوس اور غمزدہ کردیا ہے۔انوپم کھیر نے لکھا، جانتا ہوں، موت ہی اس دنیا کاآخری سچ ہے، لیکن یہ بات میں جیتے جی کبھی اپنے جگری دوست ستیش کوشک کے بارے میں لکھوں گا، میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ 45 سال کی دوستی پر ایسے اچانک ابدی خاموشی!آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہے گی ستیش! اوم شانتی!‘دیہانت سے ایک دن پہلے ستیش کوشک نے 7 مارچ کو اپنے آخری ٹوئٹ میں علی فضل، رچا چڈھا، جاوید اختر، مہیما چودھری کے ساتھ ہولی کی تصویریں پوسٹ کی تھیں، جس میں ان کے چہرے پر ہمیشہ والی بے فکری اور مسکراہٹ دکھائی دے رہی ہے۔ ستیش کوشک نے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے جوہو کے جانکی کوٹیر میں یہ ہولی کھیلی ہے۔