Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March
نئی دہلی ،18مارچ: ملک میں کوویڈ کیسوں میں لگا تار اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 28گھنٹوں میں مختلف ریاستوں میں 841سے زیادہ کیس درج کیا گیا ۔ وزرات خارجہ کے ایک رپورٹ کے مطابق کہ جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ۔ کیرالہ ،مہاراشٹر ،گجرات اور کرناٹک میں کوویڈ کیسوں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ فروری کے مقابلے میں اس مہینے ان کیسز میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔ وارت صحت نے کہا کہ 220کروڑ ویکسین پچھلے تین سالو ںکے دوران لگائے گئے۔ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں کو لکھا کہ وہ کوویڈ پر قابو پانے کے کئے ضروری اقدامات اٹھائے ،مہاراشٹر ،گجرات ،تمل ناڈو کے ریاست کو کہا گیا ہے کہ وہاں کے عوام کا ٹیسٹ کیا جائے اور اگر ضرورت پڑے انہیں ویکسین بھی دیا جائے۔ اپنے خط میں وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں کوویڈ بڑھ رہا ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے سخت اقدام کی ضرورت ہے۔