Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March
سمالکھا /نئی دہلی، 14 مارچ : اپنے قیام کے 100 ویں سال میں داخل ہونے سے پہلے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ملک کے تمام منڈلوں تک اپنی شاکھاوں کی توسیع کرنا چاہتاہے۔ اس کے لیے پٹی ہریانہ کے سونی پت میں واقع پٹی کلیانامیں منعقدہ اکھل بھارتی پرتیندھی سبھامیں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس کے لیے آنے والے سال میں اس کا خاکہ کارکنوں کو بھیجاجائے گا۔
سنگھ کا کہنا ہے کہ کووِڈ کے دور میں اس کے پروگراموں میں خاص طور پر فیلڈ پروگرامجیسے شاکھا وغیرہ میںکچھ دقتیں آئیں، ، لیکن گزشتہ سال جس رفتار سے کام ہوا ہے، اس کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ہے۔ ہر علاقے میں کم از کم نو فیصدکی توسیع ہوئی ہے ۔ وہ مستقبل میں اس کی مزید توسیع کریں گے۔ خاص طور پر سنگھ نے سوچا ہے کہ وہ اپنی پہلے سے جاری سماجی ہم آہنگی مہم کو مزید رفتار دے گا۔ معاشرے میں چھواچھوت اور امتیازی سلوک کو دور کرنے کے لیے کارکنوں کو مزید بیدار کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ خاندانی اقدار اور خاندانی روشن خیالی کے پروگراموں کو تیز کریں گے۔

