منیش سسودیا کو گینگسٹر کے ساتھ رکھنے کے الزامات کی تہاڑ انتظامیہ نے کی تردید

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th March

نئی دہلی، 9 مارچ: سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے تہاڑ جیل میں بند ہونے کو لیکر عام ا?دمی پارٹی کے رہنماو?ں، ممبران پارلیمنٹوں اور ممبران اسمبلیوں نے بدھ کو سنگین الزمات عائد کئے۔ ان کا کہنا ہے کہ سسودیا کو اس جیل میں بند کیا گیا ہے، جہاں گینگسٹر کو رکھا جاتا ہے۔ وہیں ان الزامات کو لیکر تہاڑ جیل انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرکے اپنی وضاحت دی ہے۔
جیل ترجمان اروند کمار نے کہا ہے کہ انڈر ٹرائل منیش سسودیا کی سیکورٹی کے پیش نظر انہیں تہاڑ کی جیل نمبر ایک کے سب سے محفوظ وارڈ میں رکھا گیا ہے جس میں کم قیدی ہیں اور ان میں سے کوئی بھی گینگسٹر نہیں ہے۔ سب کا رویہ اچھا ہے اور سب جیل مینوئل کے مطابق وہاں رہتے ہیں۔
یہ قیدی کسی بھی طرح سے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں اور جیل مینوئل کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ منیش سسودیا کو جیل نمبر ایک کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ وہاں جیل کے تمام دستورات پر عمل کیا جا رہا ہے۔ سسودیا وہاں محفوظ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایکسائز کیس میں سی بی ا?ئی کے ذریعہ گرفتار منیش سسودیا کو دو دن پہلے ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیج دیا تھا۔ تب سے منیش سسودیا کو جیل نمبر ایک میں رکھا گیا ہے اور رجسٹر میں ان کا قیدی نمبر 924 درج کیا گیا ہے۔ منگل کو ای ڈی بھی تہاڑ جیل ا?ئی تھی اور ان سے تقریباً چھ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔