منیش سیسودیا کی سی بی آئی کی حراست مزید دودن کے لئے بڑھائی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th March

نئی دہلی ،4مارچ: عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسودیا کی سی بی آئی کی حراست میں مزید دودن کے لئے بڑھائی گئی انہیں دہلی شراب گھوٹالے میں گرفتا رکیا گیا ہے۔ اور اس کے بعد عدالت نے انہیں چاردن کا ریمانڈ دیا گیا ۔ لیکن اس کے بعدانہیں سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت عالیہ انہیں حکم دیا کہ وہ دہلی ہائیکورٹ کو رجوع کریں۔ آج جب انکے کیس کی سنوائی ہوئی تو ان کے وکیل نے کہا کہ ا نہیں حراست میں رکھنا سودمندثابت نہیں ہوگا کیونکہ سارے ثبوت سی بی آئی نے حاصل کئے ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر شراب ٹھیکہ پالیسی کو کلعدم قرار دیا انہو ںنے کہا کہ ان پر ذہنی دبائو ڈالا جا رہا ہے اور تفتیشی ایجنسیاں بار بار وہی سوالات دہراتے ہیں۔ 51سالہ منیش سیسودیا کو اتوار کی شام کو سی بی آئی نے گرفتا رکیا اس بعد کے فوراً بعد انہو ںنے نائب وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ منیش سیسودیا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے ستیندر جین بھی منی لانڈرنگ کیس میں پچھلے دس مہینوں سے جیل میں پڑے ہیں۔ اس ودران دہلی کے وزیراعلی نے بنگلور میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کے پاس 8کروڑ روپئے برآمد ہوئے لیکن ان کے بجائے منیش سیسودیا کو گرفتار کیا گیا ۔