Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th March
فلم آر آر آر کے گانے ناٹوناٹو نے اس سال کے آسکر ایوارڈز 2023 کی تقریب میں آسکر جیت لیا ہے۔ اب اس پر میکرز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔آر آر آر کے میکرس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’فلم آر آر آر کے ناٹو نا ٹو گانے نے بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے آسکر جیتنے والی پہلی فیچر فلم ہے۔ اس لمحے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ پوری دنیا میں ہمارے مداحوں کے لیے وقف ہے۔ میکرس نے “شکریہ” ادا کیا ہے اور ٹویٹ کرکے اسے انہیں وقف کیا ہے ۔ایس ایس راجامولی نے فلم ’آر آر آر‘ کی ہدایت کاری کی ہے۔تو، “ناٹو ناٹو” کے نغمہ نگار ایم ایم کیروانی ہیں۔ اسے گلوکار کال بھیرو اور راہل نے گایا ہے۔ ان کے اس گانے نے اب آسکر جیت لیا ہے اورسب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اس سال 95ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی ہے۔ اس تقریب میں ہندوستان کو دو آسکر ایوارڈ ملے ہیں۔ ہندوستان کی “دی ایلیفینٹ وِہسپرس” نے بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کا آسکر جیت لیا ہے۔ اس کے بعد فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ یہ پورے اہل وطن کے لیے فخر کی بات ہے۔