نیو یارک میں اسرائیلی قونصلیٹ کے ملازم نے ایک شہری پر جگ سے حملہ کردیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th March

نیویارک ،6مارچ: امریکی عدلیہ نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے ملازم کو 5 سے 25 سال تک قید کی سزا سنا سکتی ہے اگر یہ ثابت ہو جائے کہ 24 سالہ جوناتھن میمن جو آنجہانی وزیر اعظم ایریل شیرون کی حکومت کے سیکرٹری اسرائیل میمن کا بیٹا ہے ، نے 26 فروری کی صبح ایک شخص کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ جوناتھن میمن نے اس شخص کے سر پر بڑے شیشے کے جگ سے 7 وار کیے تھے۔ واقعہ مین ہٹن کے سوہو محلہ کے ایک نائٹ سکوائر گوسپل کے باہر پیش آیا۔قونصل خانہ میں جوناتھ میمون کے کام کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔ جوناتھن صبح 3 بجے کے بعد ایک 42 سالہ شخص کے پاس پہنچا جس نے اسے ٹریفک لائٹ کے پاس کھڑا دیکھا۔ وہ سڑک پار کرنے کے لیے لائٹ کا رنگ بدلنے کا انتظار کر رہا تھا کہ جو ناتھن نے اس پرجگ سے ضرب مار دی۔ 1.75 لٹر کے جگ سے اس نے مزید 6 ضربیں لگائی۔ ان ضربوں سے متاثرہ شخص گر گیا۔ استغاثہ نے اس حملے کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ جوناتھن میمن جمعہ کو مین ہٹن کریمنل کورٹ میں پیش ہوا۔ عدالت میں سوال اٹھایا گیا کہ ساتویں ضرب پر جگ نہ ٹوٹنا تھا جوناتھن اس شخص کو مار مار کر قتل کرسکتا تھا۔حملہ کے بعد پیرا میڈیکس متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں سے خون بہ جانے اور دیگر زخموں کا علاج شروع کردیا۔ نیویارک پولیس نے ایک بیان جسے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے مقامی میڈیا سے پڑھا میں کہا کہ جوناتھن میمن کو 25,000 ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ جوناتھن پر اس شخص پر حملہ سے قبل جگ کا استعمال اوبر کار کی کھڑکی کو توڑنے کے لیے کیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔قونصل خانے کے ملازم جوناتھن کا وکیل دفاع عدالت میں ثبوتوں کی کمی کا سوال اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ ایسے ثبوتوں کو مانگ رہا ہے جس سے ثابت ہو کہ اس شخص پر حملے کے وقت جوناتھن اس علاقے میں موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس جوناتھن کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں۔ اس وقت ایک سی سی ٹی وی کیمرے نے منظر کو محفوظ کرلیا جب نائٹ سکوائر کے اندر تھا۔ سکوائر کے پاس کریڈٹ کارڈ کی رسیدیں بھی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ وہ اس میں تھا۔پولیس کے پاس ایک ٹیکسی سے فلمائی گئی فوٹیج بھی ہے۔ اس ویڈیو کا لنک پیچ ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس ویڈیو میں جوناتھن موجود نظر آرہا ہے۔ یہ سب یوٹیوب پر پولیس کے لوگو والی ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے اس ویڈیو کا ایک حصہ پیش کیا ہے۔ اس ویڈیو کلپ کے ٹکڑے میں دکھایا گیا ہے کہ قونصل خانے کے ملازم جوناتھن ہاتھ میں شیشے کے جگ کے ساتھ گلی میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اس نے شرٹ پہن نہیں رکھی اور ٹیٹو نظر آرہا ہے۔جہاں تک اسرائیلی میڈیا کا تعلق ہے، خاص طور پر i24 نیوز ٹی وی چینل کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں بھی وہی معلومات دی گئی ہیں جو ’’ ڈیلی میل‘‘ میں دی گئی ہے۔ مضروب شخص نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ اس کی ملاقات سکوائر میں ایک دوست سے ہوئی۔ ہم نے مزا کیا اور ڈانس کیا۔ اس کے جانے کے بعد میں ٹیکسی کا انتظار کر رہا تھا کہ مجھ پر حملہ کردیا گیا۔ مضروب شخص نے بتایا کہ میرے سر پر 13 ٹانکے لگائے گئے۔