Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th March
کٹھمنڈو، 27 مارچ: نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچھانے کے خلاف عصمت دری کے معاملے میں فیصلہ آج سنایا جائے گا۔کٹھمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ نے معاملے میں آج پیشی مقرر کی ہے۔کچھ دن پہلے عدالت نے سندیپ کو ضمانت پر رہا کر دیاتھا جس کے بعد انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ عدالت پہلے ہی انہیں بیرون ملک جا کر کھیلنے کا حکم دے چکی ہے۔
پچھلے سال ایک نابالغ نے سندیپ کے خلاف عصمت دری کا الزام عائد کرتے شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے اس کی جانچ کی اور سندیپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ درج ہونے کے وقت وہ بیرون ملک تھے۔ نیپال واپسی پر انہیں کٹھمنڈو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا۔
سندیپ نیپال کے کھیلوں کے شعبے میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ وہ ہندوستان میں آئی پی ایل بھی کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مختلف ممالک کی مشہور کرکٹ لیگز میں بھی کھیل چکے ہیں۔