وزیراعلیٰ سکھو اپنی پرانی کارمیں اسمبلی پہنچے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

شملہ، 14 مارچ: وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو ہماچل قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن منگل کو اپنی پرانی آلٹو کار میں اسمبلی پہنچے۔ وزیراعلیٰ کے پاس کئی سالوں سے ایچ پی ۔552627 آلٹو کار ہے۔ ان کی قیادت والی کانگریس حکومت کا یہ پہلا بجٹ اجلاس ہے۔ بجٹ اجلاس 6 اپریل تک جاری رہے گا۔ بجٹ اجلاس منگل کی صبح 11 بجے شروع ہوا۔
سیشن میں شرکت کے لیے جب وزیر اعلیٰ کا قافلہ خصوصی گیٹ سے اسمبلی میں داخل ہوا تو وہاں موجود افسران اور دیگر لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وزیر اعلیٰ اپنی پرانی آلٹو کار میں بیٹھے ہیں۔ سکھو اپنے کام کرنے کے انداز کو لے کر بحث میں رہتے ہیں۔ چند روز قبل انہیں سکریٹریٹ سے اپنی سرکاری رہائش گاہ اوک اوورتک پیدل سفر کرتے دیکھا گیا تھا۔