Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST March
نئی دہلی، 31 مارچ : وزیر اعظم نریندر مودی نے پوپ فرانسس کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔پوپ فرانسس کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا’’پوپ فرانسس کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لئے دعاگوہوں‘‘۔
اس سے قبل پوپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ،’’میں ان گھنٹوں میں موصول ہونے والے بہت سے پیغامات سے متاثر ہوں اور میں قربت اور دعاؤں کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا میں لوگ پوپ فرانسس کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ وہ سانس کے انفیکشن سے متاثر ہیں اور ان دنوں اسپتال میں داخل ہیں۔