ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st March

دربھنگہ(فضا امام) یکم مارچ:- سماج سدھار مہم سے متعلق عوامی بیداری پروگرام کے تحت آج ون اسٹاپ سینٹر، دربھنگہ اور خواتین کی ترقی کارپوریشن کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ون اسٹاپ سینٹر کی منیجر عظمت النساء نے مہمانوں اور لڑکیوں کا خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس پروگرام میں ون اسٹاپ سینٹر کی خواتین مینیجر نے خصوصی طور پر لڑکیوں کے حقوق، تحفظ اور سماج سدھار میں لڑکیوں کی شرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ سنٹر کوآرڈینیٹر چائلڈ لائن، دربھنگہ کی آرادھنا کماری نے لڑکیوں کو ٹول فری نمبروں کے بارے میں آگاہ کیا۔