ٹرین نہیں رکنے پر لڑکی نے چلتی ٹرین سے لگائی چھلانگ، حالت تشویش ناک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) دربھنگہ۔ سیتا مڑھی ریلوے لائن پر مریٹھا اسٹیشن کے قریب شادی شدہ لڑکی نے کلکتہ۔ سیتا مڑھی ایکسپریس ٹرین نہیں رکنے پر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جسکے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ بعد میں مقامی لوگوں نے لڑکی کو مر یٹھا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں لڑکی کا ابتدائی علاج کیا گیا۔ زخمی لڑکی کی شناخت مریٹھا کے سرحدی علاقہ کھجورواڑہ گاؤں باشندہ رام چندر ساہ کی بیٹی پرینکا کماری کی شکل میں ہوئی ہے۔ بیٹی کے ساتھ حادثہ پیش آنے کی اطلاع ملتے ہی والد رام چندر ساہ موقع پر پہنچ کر بیٹی کو علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ لے گئے۔ لڑکی نے بتایا ہے کہ دربھنگہ میں غلطی سے وہ کلکتہ سیتا مڑھی ایکسپریس ٹرین میں چڑھ گئی اور جب مریٹھا اسٹیشن آیا تو گاڑی کو رکتا نہیں دیکھ وہ گھبرا کر ٹرین سے چھلانگ لگا دی جسکے سبب اُسکی پشانی اور پاؤں میں شدید چوٹیں آئی ہیں ۔لڑکی ٹرین سے گرتے ہی کُچھ دیر تک بےہوش رہی۔