پارلیمنٹ کی کارروائی ہنگامہ کی وجہ سے ملتوی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th March

نئی دہلی ،27مارچ:اپوزیشن جماعتو ںنے پارلیمنٹ میں آج ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی ۔ بعد میں ان ممبروں نے پارلیمنٹ سے نکل پر وجے چوک تک اپنا جلوس نکلا اور ہاتھوں میں تختیاں تھیں جن میں یہ لکھا تھا کہ مودی اڈانی بھائی بھائی آج جوں ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس اور اپوزیشن کے ممبروں نے کاغذات پھینک دیئے اور نعرے بازی شروع کردی ۔ اس احتجاج کی قیادت ملک ارجن کھڑگے کررہے تھے جو خودکالی پگڑی اور کرتا پہنے ہوئے تھے۔ ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیراعظم مودی تحقیقاتی ایجنسیوں کو آزدانہ طور پر رک لیتے ہیں انہو ںنے کہا کہ مسٹر مودی اس ملک میں جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو بھی ادارے خودمختار تھے ان کی آزادی سلب کردی گئی ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کیحکومت نے ہر طرح کے غیرآئینی حربے آپنائے جن امیدواروں الیکشن بھی جیتا ان کو ڈرایا دھمکایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ اڈانی کے مسئلے پر حکومت جواب دینے سے گریز کررہی ہے۔ 18جماعتوں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کی مانگ کی لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ أج کے دوران میں کسی کو بات کرنے کی اجاز ت نہیں حکومت کو یہ بتانا پڑیگا کہ گوتم اڈانی کچھ ہی سالو ںمیں امیرترین شخص کیسے بن گیا ۔