Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST March
لاہور، 31 مارچ : پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں غداری کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کل (جمعرات)غدار وطن سے متعلق پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 124-اے کو رد کر دیا۔ ملک کے کئی شہریوں نے اس قانون کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔ ان لوگوں نے بغاوت کے قانون کو اس بنیاد پر چیلنج کیاتھا کہ حکومت نے اس کا استعمال اپنے مخالفین کے خلاف کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ غداری کے قانون کو ختم کرنے کا فیصلہ دینے والے جسٹس کریم وہی ہیں جنہوں نے 2019 میں پاکستان کے سابق تاناشاہ جنرل پرویز مشرف کو قصوروار قرار دیا تھااور2007 میں آئین کو پلٹنے کے جرم میں انہیں سزائے موت سنائی تھی۔