پولیس نے روپئے سونے کے زیور اور موبائل لوٹ کے معاملے کا کیا پردہ فاش چار ملزم کو کیا گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th March

بھاگلپور (منہاج عالم)  بھاگلپور پولیس کےذریعہ جرم اور مجرموں کے خلاف مہم چلارہی ہےجس میں پولیس کو بڑی کامیابی بھی مل رہی اور کئ معاملے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے . تازہ معاملہ مورخہ 21مارچ  2023  کا بوقت 12بج کر 30 منٹ پر ادھوگیک حلقہ تھانہ کےتحت گروناک پورا کالونی میں ایک بزرگ میاں بیوی کےگھر میں نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعہ ہتھیار کے زور پر لوٹ کے واردات کو انجام دیا .جس میں بدمعاشوں نے بزرگ جوڑے کےگھر سے پونے دو لاکھ روپئے سونے کے زیبر اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے .اس گھٹنہ کی جانکاری ملنے پر سینئر ایس پی آنند کمار کے ذریعہ سی ٹی ڈی ایس پی اجئے کمار چودھری کی قیادت میں ایک پولیس چھاپہ ماری ٹیم کی تشکیل کی گئ. جس میں تیزی کے ساتھ قانونی کاروائ شروع کرتے ہوئے لوٹ کے معاملے کا انکشاف کر لوٹ کے روپئے سامان اور ملزمین کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئ. چھاپہ ماری ٹیم کے ذریعہ کاروائ کرتے ہوئے سی سی ٹیبوی فوٹیج اور تکنیکی تفتیش کی بنیاد پر لوٹ میں شامل چار ملزم کو گرفتار کیا گیا .پولیس نے ان لوگوں کے پاس سے ایک دیسی کٹہ تین زندہ کارتوس ایک موٹر سائکیل 2 لاکھ 35  پینتیس ہزار روپئے 24گرام سونے کے زیورات کو  گلا کر بنایا ہوا ٹکڑا وارات کوا نجام دیتے وقت پہنے کپڑے اور 5موبائل بر آمد کیا ہے .مزکورہ باتوں کی جانکاری سینئر ایس پی آنند کمار نے پریس کانفرنس کےذریعہ دی .انہوں نے بتایا کہ لوٹ کی گھٹنہ میں شامل چھوٹو شرما عمر 30سال یہرالال شرما عمر 33سال رنجیت شرما عمر 35سال سبھی ساکنان محمد آباد تھانہ ببر گنج اور وکی کمار ساہ عمر 34سال ساکن مہدی نگر تھانہ ببر گنج شامل تھے .چھوٹو شرما اور رنجیت شرما کےخلاف پہلےسے معاملہ درج ہے  پولس کی یہ بڑی کامیابی ہے . پولیس چھاپہ ماری ٹیم میں ڈی ایس پی سیٹی اجئے کمار چودھری کوشل کمار بھارتی ادھیوگک تھانہ  انچارج پون کمار سبور تھانہ انچارج راج رتن تلکا مانجھی تھانہ انچارج اوم پرکاش کمار بائپاس ٹی او پی انچارج  سجنے ستیارتھی براری تھانہ انچارج تکنیکی شاخہ انچارج متھلیش کمار سمیت پولیس افسر و اہلکار شامل تھے .