Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15th March
ممبئی، 15 مارچ:مہاراشٹر کے پونے ضلع کے کھنداج علاقے میں بدھ کی صبح نالے کے چیمبر میں دم گھٹنے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک بے ہوش ہو گیا۔ ان میں سے تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ اس واقعہ میں بے ہوش شخص کو فوری طور پر بارامتی کے سلور جوبلی اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق آج صبح بارامتی کے علاقے کھنداج میں 5 لوگ نالے کے چیمبر کی صفائی کر رہے تھے۔ اچانک ان میں سے پرکاش سوپن اٹولے، پروین بھانوداس اٹولے، بھانوداس آنند راؤ اٹولے، باپورا ولاہوجی گاونے کی اچانک موت ہوگئی ۔ یہ معلوم ہوتے ہی ایک اور شخص انہیں بچانے کے لیے چیمبر میں داخل ہوگیا لیکن وہ بے بھی ہوش ہوگیا۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ فوراً موقع پر پہنچ گئے اور بے ہوش شخص کو فوری طور پر سلور جوبلی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

