پٹنہ میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں جل کر خاکستر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th March

پٹنہ ، 9 مارچ: پٹنہ کے راجیو نگر کے نیپالی نگر کے جھونپڑی میں جمعرات کے روز آگ لگ گئی۔ واقعے میں درجنوں جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔جھونپڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ حالانکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جھونپڑی میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ا?گ نے قریبی جھونپڑیوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی ٹیم اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آگ کیسے لگی۔