Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March
سیتامڑھی:شہر کی معروف ڈاکٹر روشن خیال سماجی کارکن خون عطیہ منعقد کرنے والی ڈاکٹر پرتیما آنند ڈاکٹر کو ‘شاردا سنتتی سمان 2023’ سے سرفراز کیا گیا ۔ ڈاکٹر پرتیما اپنے روزمرہ کے کاموں کے علاوہ، درجنوں سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ ملکر ضلع میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ سماجی تنظیمیں اور سابق فوجی تنظیموں کے ساتھ ملکر بچے،بچیوں،نوجوانوں اور خواتین کی ہمہ جہت حوصلہ افزائی کی جاتی ہے،ڈاکٹر پرتیما ہر قسم کے سماجی، مذہبی، سیاسی، انتظامی تقریبات میں قائدانہ کردار ادا کرتی ہیں۔ سینئر ادیب آنجہانی اوماشنکر لوہیا کو وقف نوبھارتی سیوا نیاس کے زیراہتمام، پاٹلی پترا فیسٹیول اتوار، 19 مارچ، 2023 کو صبح 10 بجے سے BD کالج کے آڈیٹوریم میں کیا گیا. جس میں بہار اور دیگر ریاستوں کے شعراء نے اشعار سنائے ۔ پروگرام کو نوجوان شاعر کندن آنند نے ترتیب دیا اور سیتامڑھی ضلع کی شاعرہ پریتی سمن نے اس کا اہتمام کیا۔