چاپدانی کے اسپرس اسپتال میں سریش مشرا کی جانب سے فیری ہیلتھ جانچ کا اہتما

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

ہگلی19/مارچ (محمد شبیب عالم) چاپدانی میونسپلٹی کے تحت اسپرس اسپتال میں اتوار کو فری ہیلتھ چیک اپ کا اہتمام میونسپلٹی کے چیئرمین سریش مشرا کی جانب سے ہوا ۔ اس دوران سیکڑوں لوگوں نے اپنی صحت کی جانچ کروائی ۔ گال بلاڈر سے لیکر کڈنی اسٹون ، اپینڈکس ، ہرنیا ، ہائڈروسل، پائلس ، پھیسسر، پھسٹولا ، پروسٹیٹ ، لیپراسی جیسی مختلف امراج کے متعلق ڈاکٹروں سے فیری کنسلٹنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر دیپتی موئے مکھوپادھیا کی نگرانی میں صحت کی جانچ کی گئی ۔ سریش مشرا ہمیشہ کی طرح آج بھی یہی کہا کہ باشندگان چاپدانی مجھے اپنی (سیوا) خدمت کےلئے انتخاب کئے ہیں اور یہاں کے عوام کی وجہ سے آج چوتھی دفعہ چیئرمین کے عہدے پر ہوں یہ میرے لئے فخر کی بات ہے اور اس فخر کا حقدار ہمارے چاپدانی کے عوام بڑے ، بزرگ ، جوان ، ماں، بہنیں، بھائی اور ہمارے دوست مجھے بنائے ہیں۔ ایک ایک دفعہ پھر سے پورے چاپدانی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میری کوشش یہی کہ میں کسی بھی صورت میں آپ سبب کی خدمت کرتا رہوں ۔ آج کی سریش مشرا کے علاوہ نائب چیئرمین ونے کمار انکے علاوہ کئی کاؤنسلر کےساتھ ساتھ کئی خاص مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں ترنمول کانگریس کارکنان و حامیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔