Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th March
اسلام آباد،12مارچ:پنجاب کے سابق گورنر چودھری غلام سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت میں اعلان کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔ چودھری غلام سرور پچھلے سال تک پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب کے گورنر رہے لیکن جب عمران خان نے اعتماد کا ووٹ ہارکے بعد صدر کو صوبائی اسمبلیوں کو برخاست کرنے کی سفارش کی تو چودھری سرور نے استعفیٰ دیا ۔ چودھری سرور نے کل چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کی جہاں ملک کے موجودہ حالات پر تبادلے خیال کیا گیا ۔ مسلم لیگ ق دوحصوں میں بٹ گئی ہے۔ سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی جو عمران خان کی حمایت سے پنجاب کے وزیراعلی بنے نے اپنے چچرے بھائی کیساتھ علاحدگی کرکے تحریک انصاف پارٹی میں شمولیت کی او ران کو تحریک انصاف پارٹی کا صدر بنا یا گیا ۔ چودھری سرور برطانیہ پارلیمنٹ کے ممبربھی رہے اور وہاں سیاست کو خیر باد کہہ کر واپس پاکستان آئے انہو ںنے نواز شریف کی پارٹی میں شمولیت کی ۔ اورپنجاب کا گورنر بنا یا گیا انہوں نے 2015میں پارٹی چھوڑ دی اور عمران خان کی پارٹی میں شمولیت کی او رجب عمران خان کی حکومت بنی تو انہیں دوبارہ گورنر بنا یا گیا لیکن ان کی عثمان بزدار سے کبھی نہیں بنی اور اوہ ان کی پالیسیوں کے ہمیشہ خلاف رہے۔ جو ان کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا سبب بنا ۔

