Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd March
دربھنگہ(فضا امام) 23 مارچ:-چیف سکریٹری بہار جناب عامر سبحانی کی صدارت میں چیتی چھٹھ، رام نومی اور رمضان کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ڈویژنل کمشنروں، انسپکٹر جنرل آف پولیس، ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ منعقد ہوئے۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، ہوم ڈپارٹمنٹ، حکومت بہار، مسٹر چیتنیا پرساد نے بتایا کہ چیتی نوراتری 22 مارچ سے شروع ہوا ہے، 31 مارچ کو دسمی اور رمضان آج جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اسپیشل برانچ مسٹر سنیل کمار نے بتایا کہ ان تہواروں کے پیش نظر پولیس تھانہ، سب ڈویژن اور ضلع کی سطح پر امن کمیٹی کے اجلاس منعقد کئے جائیں۔ ماضی کے متنازعہ مقامات کی نشاندہی کی جائے، ایک بھی جلوس بغیر لائسنس کے نہ نکالا جائے، فحش اور اشتعال انگیز گانوں پر پابندی ہوگی، حساس مقامات پر پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی اور ویڈیو گرافی کا بھی انتظام کیا جائے۔رام نومی جلوس میں دھاردار ہتھیاروں پر روک لگائی جائے، میٹنگ میں بتایا گیا کہ چتی چھٹھ دربھنگہ میں مورتیاں نصب ہیں، فلیگ مارچ ابھی سے ہی کیا جائے، سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت کارروائی کی جائے، اسلحہ جمع کیا جائے، سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو فعال رکھنے، واٹس ایپ گروپ پر نظر رکھنے اور جلوس کا روٹ تبدیل نہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ہوٹلوں کو چیک کرنے اور رات کے گشت کے دوران تمام ہاسٹلز پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ نئے جلوس کے لیے درخواست موصول ہونے پر روٹ کی اچھی طرح تصدیق کی جائے۔اگر جلوس مقررہ راستے سے نکلتا ہے یا درمیان میں روٹ بدلتا ہے تو اس کی ذمہ داری لائسنسدار پر عائد کی جائے، پولیس فورس جلوس کے پہلے، درمیان اور آخر میں گشت کرے اور کانسٹیبل اس کی ویڈیو گرافی بھی کرے۔میٹنگ میں دربھنگہ این آئی سی کمشنر دربھنگہ ڈویژن دربھنگہ مسٹر منیش کمار، ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ مسٹر راجیو روشن، ایس ایس پی اوکاش کمار، سب ڈویژنل آفیسر صدر سپارش گپتا، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناگیندر کمار گپتا وغیرہ متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔