Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th March
نئی دہلی ،18مارچ : وزیرخارجہ جے شنکر نے کہا کہ چین کے سرحدوں پر صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ کیونکہ دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہیں۔ آج یہاں ایڈیا ٹوڈے میگزین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ سرحدپر تنائو کی صورتحال خراب ہے۔ 2020میں دونوں فوجیوں کے درمیان گلوان گھاٹی میں تصادم بھی ہوا اس وقت 20ہندستانی فوجی مارے گئے جب کہ چین کے 40سے زیادہ فوجی ہلاک ہوگئے تھے لیکن صورتحال پر قابو پا لیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہند چین سرحد پر کچھ سرحدی چوکیوں کے پاس دونوں ملکو ںکے فوجی ایک دوسر ے کے سامنے کھڑے ہیں اور کہا کہ چین کہ کو اس سلسلے میں صحیح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے سرحدی تنازع سمجھوتے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور دوسری طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تبھی تعلقات معمول پر آسکتے ہیں جب وہ سرحد پر اپنی مداخلت ختم کو روک دے۔ 1970میں دونوں ملکوں نے سرحد کی نگرانی کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا اسکی پاسداری ہونی چاہئے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہندستان تیزی سے بدل رہا ہے اور عالمی طاقت کے طو رپر ابھر رہا ہے۔ اس دوروزہ اجلاس میں وزیراعظم نریندرمودی کے علاوہ بہت سارے وفاقی وزیر اور نامور عالمی اسکالربھی شمولیت کررہی ہیں۔ آج کے اجلاس میں وزیر قانون کرن رجیجو کے علاوہ سابق چیف جسٹس ایس اے بوبڑے اور جسٹس یویوللت نے ہندستانی عدلیہ کے نظام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔