چیچن صدر رمضان قدیروف کے 17 سالہ بیٹے کی شاہانہ شادی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th March

کروزنی ،9مارچ :چیچن رہ نما رمضان قدیروف نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی آشیرباد کے بعد اپنے 17 سالہ بیٹے احمد کی شادی تامیلا محمد وفا سے شادی کی۔چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور شادی کی بارات لگڑری کاروں پر مشتمل ایک جلوس کی شکل میں نمودار ہوئی۔باراتیوں کے محافظوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے سے منع کیا گیا تھا اور مہمانوں کی محدود تعداد کو شادی میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔احمد قدیروف کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں لگڑری ویڈنگ کاروں کی قطار دکھائی گئی۔دوسری طرف سے ولادی میر پوتین نے دولہا احمد قدیروف جورمضان قدیروف کے 14 بیٹوں میں سے ایک ہیں کو ذاتی طور پر کریملن میں اس کی شادی پر مبارکباد دی۔ستمبر 2022 میں یہ اطلاع ملی تھی کہ روسی وزیر تعلیم سرگئی کراوتسوف نے 16 سالہ احمد قدیروف کو بچوں اور نوجوانوں کے لیے پہلی تحریک کی کونسل کا سربراہ مقرر کرنے کے اقدام کی حمایت کی۔ پھر وزیر کراوتسوف نے قدیروف جونیئر کی ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔