کولکاتہ پہنچ کر اکھلیش کا بی جے پی پر حملہ، کہا: بی جے پی جن سے ڈرتی ہے ان کے پیچھے سی بی آئی ،ای ڈی کو لگا دیتی ہے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

کولکاتہ، 17 مارچ:کولکاتہ پہنچے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ یادو نے الزام لگایا کہ ای ڈی-سی بی آئی سمیت دیگر مرکزی ایجنسیوں کو ان لیڈروں کے پیچھے لگایا جاتا ہے جن سے بی جے پی ڈرتی ہے۔ایس پی کی دو روزہ ایگزیکٹو میٹنگ کولکاتہ میں ہونے جا رہی ہے۔ اکھلیش یادو اس میں شامل ہونے کے لیے جمعہ کی دوپہر پہنچے ہیں۔ یہاں ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بنگال میں بہت کم لیڈر جیل میں ہیں۔ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے کئی ایم ایل اے اور لیڈروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے اور جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔