کینسر کے موذی مرض سے صحت یاب ہونے والے گروپ کا کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کا دورہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

ریاض،17مارچ :سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے کینسرمیں کیمرض سے صحت یاب ہونے والے 26 افراد کے ایک گروپ کا شاہ عبدالعزیز دالعزیز کمپلیکس برائیکسوہ کعبہ کا دورہ کیا۔’ایسوسی ایشن فار دی کیئر آف کینسر ریکوریرز چیریٹی‘ کی طرف سے وفد کوبھیجا گیا جس میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کینسر کے چھبیس صحت یاب مریض شامل تھے۔ وفد میں ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو صدر ایمان الغامدی سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔کینسرکے سابق مریضوں کا شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن مساعد السویہری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل جنرل ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشن اینڈ میڈیا جناب حمزہ بن عبدالالہ العوینی نے استقبال کیا۔دورے کے آغاز میں السویہری نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ پھر انہوں نے کعبہ کسوہ کی تیاری، اس کی تیاری کے مراحل اور مملکت سعودی عرب میں اس کی تبدیلی کی بصری نمائش دیکھی۔ وفد میں شامل شہریوں نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل کو سراہا۔