Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th March
گیا، 25 مارچ:بہار کے گیا ضلع اور جھارکھنڈ کی سرحد سے کچھ دوری پر واقع ڈوبھی چیک پوسٹ ہے جہاں پر بڑی گاڑیوں کے کاغذات، گاڑیوں پر متعین لوڈ سے زیادہ لوڈنگ، گاڑی چالان سمیت دو نمبر کے سامانوں اور گاڑی پرمٹ ‘ یعنی کہ دوسری ریاستوں میں چلنے کے لیے اجازت نامہ کی چیکنگ ہوتی ہے۔ یہ چیک پوسٹ قومی شاہراہ دو پر واقع ہے۔ ہر روزہزاروں بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں جن کی چیکنگ لازمی ہے تاہم فرضی طریقے سے گاڑی پاس کرانے کا یہاں پر ایک بڑا گروہ متحرک ہے جو یہاں تعینات سرکاری اہلکاروں سے مل کر ہر دن لاکھوں روپے وصولتے ہیں۔ اس سے سرکاری ا?مد کو بھی نقصان پہنچتا ہے کیونکہ یہ افراد گاڑی ڈرائیوروں سے پیسے لیکر گاڑی پاس کرادیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان گاڑیوں کا چالان، جرمانہ رسید نہیں کٹ پاتاہے۔
اس حوالے سے جب ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی کو اطلاع ملی تو انہوں نے شیرگھاٹی ڈی ایس پی کو جانچ کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی ایس پی کی کارروائی میں ہوم گاڑد کے دو جوان، ایک چیک پوسٹ آپریٹر اور ایک دلال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آپریٹر کے پاس سے اس کے بیٹھنے کی جگہ کے نیچے سے 6500 روپے برا?مد ہوئے جو رسید کے پیسے نہیں تھے جب کہ رسید کے ایک لاکھ روپے سے زیادہ رقم برا?مد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار سنجے کمار لائنر کے طور پر کام کرتا ہے جو گاڑیوں کے ڈرائیور سے بات کرتا تھا اور ان سے رقم لیتا تھا جو ڈرائیور پیسے نہیں دیتے تھے ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتا تھا خود کو وہ سرکاری ملازم بتاکر ڈرائیوروں کو گمراہ بھی کرتا تھا، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے آگے کارروائی جاری ہے۔