گوتم گمبھیر نے اے بی ڈی ویلیئرزپر سادھا نشانہ ، آئی پی ایل میں بیٹنگ پر شدید ردعمل کا اظہار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March

نئی دہلی ،05مارچ :بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈویلیئرز کے بارے میں چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اے بی ڈی ویلیئرز کی بیٹنگ پر سوال اٹھایا۔ گوتم گمبھیر کے مطابق اے بی ڈویلیئرز نے آئی پی ایل میں صرف ذاتی ریکارڈ بنائے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے ڈی ویلیئرز کے ایک بھی ٹرافی نہ جیتنے پر سوالات اٹھائے۔
گوتم گمبھیر نے اے بی ڈی ویلیئرز اور سریش رینا کے درمیان موازنہ کیا اور آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی شراکت پر ردعمل ظاہر کیا۔ گمبھیر کے مطابق سریش رینا نے بطور کھلاڑی اور پرفارمر اے بی ڈی ویلیئرز سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ رینانے بطور کھلاڑی چار آئی پی ایل ٹرافی جیتے جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز ایک بھی ٹرافی نہیں جیت سکے۔
گوتم گمبھیر کے مطابق اے بی ڈویلیئرز صرف اپنے ریکارڈ کے لیے کھیلے اور ٹیم میں ان کا حصہ زیادہ نہیں تھا۔ اسٹار اسپورٹس پر بات چیت کے دوران گوتم گمبھیر نے کہا، ‘اے بی ڈی ویلیئرز کا آئی پی ایل میں صرف ذاتی ریکارڈ ہے۔ چناسوامی میں کوئی بھی رن بنا سکتا ہے۔
آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے، اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کے دوران بہت سی شاندار اننگ کھیلی۔ کئی ایسے میچز تھے جن میں اس نے میچ جیت کر ٹیم کو شکست کے منہ سے نکالا۔ اے بی ڈی ویلیئرز کو دنیا بھر کے سپورٹرز بہت پسند کرتے ہیں۔ میدان کے اندر ڈی ویلیئرز کی بیٹنگ سب کو پسند ہے اور وہ جس طرح سے تخلیقی شاٹس کھیلتے ہیں، ان کا انداز تماشائیوں کو بہت پسند ہے۔ ڈی ویلیئرز ہندوستان کے سب سے زیادہ پیارے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اس کھلاڑی نے ہمیشہ کھیل کے وقار کو برقرار رکھا اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔